CANON-GHAZAL-13 • اشاعتِ عام
غزلیںسرگودھا ایڈیشن

غزل نمبر :13

شاعر: محمد علی • ڈھلوں سرگودھیاCatalogue Reference: CANON-GHAZAL-13
مطلعشعرِ غزل

ہو جائیں خدارا ہم دنیا کی ہر الفت سے بے نیاز

محبت رہے نہ دل لگی نہ ہی عشق کرے پرواز

شعر 2شعرِ غزل

ہمہ تن گوش ہو جائے جس کے ایک لفظ سے وجود

پناہ چاہتا ہوں خدارا اب کبھی آئے نہ وہ آواز

شعر 3شعرِ غزل

ہو پاک اس کا بھی قلب دنیا کی ہر اک غرض سے

میرے محبوب کو کر دے مولا ہر غم سے سرفراز

شعر 4شعرِ غزل

کاش دل کی دنیا ہی بدل جائے عشقِ رسول میں

خدارا بن جائیں اسباب کریں ایسے سفر کا ہم آغاز

شعر 5شعرِ غزل

روشن ہو جس کا ظاہر و باطن سنتِ رسول سے

یا خدا ایسے دوست کی صحبت سے سب کو نواز

مقطعشعرِ غزل

کر دے لبریز ہمارے قلوب کو عشقِ حقیقی سے مولا

دنیا اور حصولِ دنیا کا باقی نہ رہے کوئی جواز

محمد علی (ڈھلوں سرگودھیا)

محمد علی (ڈھلوں)

سرگودھا، پنجاب
شاعر، قانونی محقق و سرگودھا کے معاصر ادبی مکتبہ کے روشن نمائندہ قلم کار۔
CRITICAL APPRECIATION & METRICS

فکری تجزیہ اور بحر و اوزان کی لطافت

CATALOG REFCANON-GHAZAL-13
EDITION TYPEاشاعتِ عام
CURATED CONNECTIONS

ہم آہنگ کلام و منتخب اشعار

کتب خانہ دیکھیں
متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

ہوں اس کی آنکھیں غضب اپنے حسن کے سبب

متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

دسمبر آیا ہے پھر ستم ساتھ لایا ہے پھر،

متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

ہوا ہمیں چھوڑ کر تو کچھ تھوڑا سا بھی شرمندہ